بھارتی شخص نے پانی بھر کر لانے کیلئے تین شادیاں رچالیں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شخص کی داستان ناقابل یقین ہونے کے ساتھ ساتھ قابل رحم بھی ہے کیونکہ ان کے پاس پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور اِسی وجہ سے اُس نے تین شادیاں رچالیں تاکہ خواتین پانی کی مناسب مقداربھر کر لاسکیں ۔
عرب میڈیا نے ’ایشیاءون ‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ایک گاﺅں کے رہائشی بھگت نے پانی لانے کیلئے تین شادیاں کررکھی ہیں ، گاﺅں ڈینگمال میں نلکے نہیں ، پانی کا واحد ذریعہ قریبی موجود پہاڑکے دامن میں موجود دوکنویں ہیں اور وہاں رش لگارہتاہے ، سخت گرمی میں ایک دن کا پانی بھر کر لانا جان جوکھوں کا کام ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بھگت نے دوسری شادی اس وجہ سے کی کہ وہ خود کھیتی باڑی میں مصروف رہتا اور اس کی پہلی بیوی کے پاس بچوں کی دیکھ بھال کے بعد کوئی وقت نہیں بچتااور اُنہیں کسی کی ضرورت تھی تاکہ پانی لایاجاسکاجس کے بعد شادی رچالی ۔ دوسری شادی کے بعد جب دوسری بیوی بیمارہوگئی تو بھگت تیسری بیوی بھی لے آئے ۔