القاعدہ میں بھرتی کیلئے سینکڑوں سوالات پوچھے جاتے ہیں: رپورٹ
اسلام آباد (آن لائن) اسامہ بن لادن کی منظر عام پر آنے والی خفیہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ میں کسی مرد یا عورت کو شامل کرنے سے قبل سینکڑوں سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ پر کرایا جاتاتھا جس میں پوچھا جاتا تھا کہ آپ کس عقیدے سے تعلق رکھتے ہیں، ماہانہ آمدن کتنی ہے، کیا جیل گئے ہیں، کیا عسکری تربیت حاصل کی تھی، خود کش حملہ کرنا پڑا تو کیا کرلو گے۔ طویل ترین انٹرویو کے بعد ہی کسی بھی شخص کا القاعدہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جاتا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سینکڑوں مرد و زن صرف ان کے طویل سوالات کی وجہ سے بھی القاعدہ میں شمولیت کا ارادہ ترک کردیتے تھے۔