حمزہ شہباز کے گن مین کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارڈالیں

حمزہ شہباز کے گن مین کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارڈالیں
حمزہ شہباز کے گن مین کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مارڈالیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن) حمزہ شہباز کے گن مین کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں ماردیں فائرنگ کی آواز سن کر مقامی گاؤں کے لوگوں نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے ایک ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے بلے والا کا رہائشی ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل عبدالرزاق ساتھی عابد کے ہمراہ گھر سے نکلا کہ شہزادہ گاؤں کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹنا چاہا مزاحمت پر ان پر فائرنگ کردی جس سے عبدلرزاق کو سینے اور گردن میں تین گولیاں لگیں اور فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر کمرے میں بند کردیا، دوسرا فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈاکو کو حراست میں لے لیا۔

مزید : اسلام آباد