کے پی کے حکومت سے استعفیٰ مانگنے والوں نے نوازشریف سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگا:عمران خان

کے پی کے حکومت سے استعفیٰ مانگنے والوں نے نوازشریف سے استعفیٰ کیوں نہیں ...
کے پی کے حکومت سے استعفیٰ مانگنے والوں نے نوازشریف سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگا:عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ خیبر پختون خواہ حکومت سے استعفیٰ مانگنے والے نوازشریف سے استعفیٰ کا کیوں نہیں کہا ،فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کروانے کیلئے تیارہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ انہو ں نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے اور پی ٹی آئی فوج کی نگرانی میں ری الیکشن کروانے کیلئے تیار ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ جے یو آئی ،پیپلز پارٹی اور اے این پی صوبائی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ سب سے زیادہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اے این پی اور جے یو آئی نے کی ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ کے پی کے حکومت سے استعفیٰ کامطالبہ کرنے والی جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی پر نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیوں نہیں کیا جبکہ سب کہہ رہے تھے کہ دھاندلی ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ مانگنے والی جماعتیں منافق ہیں کیونکہ انہیں نوازشریف سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کرناچاہیے تھا ۔

عمران خان نے کہ پی ٹی آئی کو اگر دھاندلی کا خوف ہوتا تو دوبارہ الیکشن کروانے کی بات نہ کرتے ۔

مزید : اسلام آباد