حرمین شریفین کا پیدل سفر، کراچی سے ریاض پہنچنے والا پاکستانی پیدل ہی جدہ روانہ

حرمین شریفین کا پیدل سفر، کراچی سے ریاض پہنچنے والا پاکستانی پیدل ہی جدہ ...
حرمین شریفین کا پیدل سفر، کراچی سے ریاض پہنچنے والا پاکستانی پیدل ہی جدہ روانہ

  

جدہ (بیورو رپورٹ ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پیس (امن) ورکر خانزادہ کثرت رائے نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور دنیا بھر میں قیام امن کیلئے ”حرمین شریفین سے عقیدت“ کے زیرعنوان جدہ سے ریاض کیلئے پیدل سفر کا آغاز کردیا ہے۔ واک ”رعایہ الشباب“ کے زیراہتمام کی جارہی ہے اوراس سفر کا آغاز ہفتہ کی شب جدہ کے جھنڈا چوک سے کیا گیا۔

اس موقع پر اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی شہری اوردیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ کثرت رائے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے نادیدہ قوتیں متحرک ہیں جو کشمیر سے لے کر فلسطین اور برما سے سعودی عرب تک اہل اسلام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، اس پیدل سفر کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان امن و سلامتی کے علمبردار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کے ہر مشکل وقت میں بڑے بھائی ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اسی طرح اہل پاکستان بھی اپنے دوسرے وطن سعودی عرب کو مشکل لمحات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ رائے نے مزید کہا کہ اس کا سفر 16 دن پر محیط ہوگا، رات دن یہ فاصلہ طے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد یہ سفر مکمل کرلوں ،پہلا پڑاﺅ شمیس چیک پوسٹ پر ہوگا جہاں کچھ ساعات قیام کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے ہوتے ہوئے طائف کی جانب روانہ ہوگا۔ اس نے مزید بتایا کہ اس سفر میں میڈیکل ٹیم اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکار بھی ہوں گے جو اس کے ساتھ چلیں گے ۔واضح رہے کہ کثرت رائے 2013ءمیں کراچی سے پیدل حج کیلئے مکہ مکرمہ آیا تھا جہاں اسے بڑی پذیرائی ملی تھی، اب اس نے یہ سفر مملکت سے اظہار یکجہتی کیلئے کیا ہے۔

مزید : قومی