سعودی عرب نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے فنڈ ز جاری کر نے پررضامندی ظاہر کردی

سعودی عرب نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے فنڈ ز جاری کر نے پررضامندی ظاہر کردی
سعودی عرب نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے فنڈ ز جاری کر نے پررضامندی ظاہر کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اور ملائشیاءنے روہنگیا مسلمانوں کیلئے فنڈ ز جاری کر نے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے ملائشیاءکے وزیراعظم محمد نجیب رزاق کے دورہ سعودی عرب پر ملاقات کے دوران بین الاقوامی سطح پر مسلمان ممالک کے مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر شاہ سلمان اور ملائشیاءکے وزیراعظم نے میانمر کے روہنگیا مسلمانوں کیخلا ف نسلی امتیاز اور انسانی حقوقی کی خلاف ورزی کواو آئی سی اور امریکہ کی قرارداداوں کے مطابق روکنے پر اتفاق کیا ۔

واضح رہے کہ لاکھوں مسلمان بودھوں کے ظلم ستم سے بچنے کیلئے کشتیوں میں سوار ہو کر قریبی ممالک میں پناہ لینے کیلئے نکلے تھے لیکن ان ممالک نے بھی ان بے گھر افراد کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔خلیج بنگال اور اندامان سمندر میں بے سرو سامان رہنگیا مسلمانوں کی حالت بد تر ہے اور عالمی دباﺅ کے باجود بھی میانمر کا رویہ نرم نہیں ہوسکاہے تاہم عالمی دباﺅ پر انڈونیشاء،ملائشیاءاور تھائی لینڈ نے رہنگیا مسلمانوں کو عارضی پناہ گاہیں دینا شروع کر دیں ہیں لیکن ہزاروں مسلمان ابھی بھی سمندر میں بھٹک رہے ہیں ۔

تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ملائشیاءکی جانب سے دی گئی تجویز پر مثبت رد عمل دیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں