پولنگ کاوقت ختم ہونے سے قبل ہی جیو نیوز کا نتیجہ موصول کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ جاری ہے اور یہ عمل چار بجے تک جاری رہے گالیکن جیو نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پہلا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے جبکہ ابھی تک پولنگ ختم ہونے بھی آدھا گھنٹہ باقی ہے ۔
جیونیوز نے پہلے نتیجے کی اطلاع کیساتھ یہ بھی کہاہے کہ ہمیشہ ہی الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پر عمل کیاہے او ر وقت ختم ہونے کے بعد ہی نتیجہ نشر کیاجائے گا۔
یادرہے کہ پہلے بھی جیو پر الزام لگ چکاہے کہ اُنہوں نے غیر ضروری جلدی کی جس کا مقصد متعلقہ عملے کو پیغام دیناتھاکہ مزید کام جاری رکھیں ۔