کنواری سمجھ کر شادی رچانے والا سری لنکن جوان اپنی اہلیہ کیخلا ف عدالت پہنچ گیا

کنواری سمجھ کر شادی رچانے والا سری لنکن جوان اپنی اہلیہ کیخلا ف عدالت پہنچ ...
کنواری سمجھ کر شادی رچانے والا سری لنکن جوان اپنی اہلیہ کیخلا ف عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر میں شادی کے معاملات میں دھوکہ دہی کی اطلاعات تو ملتی ہی رہتی ہیں لیکن ایک سری لنکن نوجوان بھی اپنی اہلیہ کیخلاف عدالت پہنچ گیا اور موقف اپنایاکہ خاتون نے اپنی ازدواجی حیثیت اور عمر چھپائی ۔
عرب میڈیا کے مطابق سری لنکا کے علاقے کلیاپٹیا کے رہائشی 20سالہ نوجوان نے موقف اپنایاکہ خاتون نے شادی کرتے ہوئے اسے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے اُسے ڈپریشن اور رسوائی کا سامنا کرناپڑا، ازدواجی حیثیت کیساتھ ساتھ عمر بھی چھپائی ، اس کی 28سال عمر اور وہ ایک بچے کی ماں ہے ۔
خاتون کو دوالزامات کا مجرم قراردیاگیااوراُسے دوہزار سری لنکن روپے جرمانے اور پندرہ سال قید کی سزا سنادی تاہم پابندسلاسل رہنے کی سزا معطل ہوگئی ۔ مجسٹریٹ نے خاتون کو یہ حکم بھی دیاہے کہ وہ نوجوان کو ہرجانے کے طورپر 50ہزارروپے بھی اداکرے ۔

مزید :

جرم و انصاف -