گلگت بلتستان انتخابات ، ابتدائی نتائج آناشروع

گلگت بلتستان انتخابات ، ابتدائی نتائج آناشروع
گلگت بلتستان انتخابات ، ابتدائی نتائج آناشروع

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور گنتی کامرحلہ جاری ہے ، غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق سکردوکے حلقہ 11کمنگوگونڈ میں میموش پولنگ سٹیشن سے ن لیگ کے اقبال حسن 280ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کے امجد زیدی

249ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، گلگت میں جی بی ایل اے 17سے پی ٹی آئی ڈاکٹر زمان740ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ جے یوآئی ف کے عبدالخالق 670ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

 ہنزہ نگر سے پاکستان مسلم لیگ ن  میر غضنفر علی 2583ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی پی کے ظفر اقبال 1368ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، اسی طرح دیامیر کے حلقہ 16 شاہین پولنگ سٹیشن سے آزاد امیدوار عبدالعزیز102ووٹوں کیساتھ آگے ہیں ۔

سکردو ون سے 13 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ بلال 1677 ووٹ لیکر پہلے ،ن لیگ کے امیدوار   1379 ووٹ لیکر دوسرےاور پی پی کے مہدی شاہ 977 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

مزید : قومی