این اے 108، غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کا امیدوار کامیاب قرار

این اے 108، غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کا امیدوار کامیاب قرار
این اے 108، غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کا امیدوار کامیاب قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منڈی بہاﺅالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ممتاز احمد تارڑ نے کامیابی حا صل کر لی ہے۔

 غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممتازاحمد تارڑ83647ووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی  جبکہ پی ٹی آئی کے طارق تارڑ58122ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے آصف بشیربھاگٹ32953 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108میں ووٹنگ  ٹرن آؤٹ 53فیصد رہا ہے۔

یادرہے کہ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر  کامیاب ہونیوالے امیدوار اعجاز چوہدری پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے اور بعدازاں نااہلی کی وجہ سے نشست خالی ہوگئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا حکم دیاتھا۔ضمنی انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں نے حلقہ میں بڑے انتخابی جلسے کیے تھے جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خود ان جلسوں میں شرکت کر کے اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کی تھی ۔

مزید : قومی /Headlines