ملک ریاض نے رمضان میں 10کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کرنے کااعلان کردیا

ملک ریاض نے رمضان میں 10کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کرنے کااعلان کردیا
ملک ریاض نے رمضان میں 10کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کرنے کااعلان کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض نے رمضان کے دوران پاکستانیوں کو 10کروڑ روپے کے انعامات دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائے نیوز کے پروگرام جیتو پاکستان میں ملک ریاض نے رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستانیوں کیلئے 10کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دراصل اینکرپرسن آسان سوالات کرتاہے اور سوال کے درست جواب دینے والے کو کسی بھی قسم کا تحفہ دیاجاتاہے جبکہ پروگرام میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی دی جاتی ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں