بنوں کے 4ڈسٹرکٹ اور 2تحصیل کونسلروں کاجے یوآئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

بنوں کے 4ڈسٹرکٹ اور 2تحصیل کونسلروں کاجے یوآئی (ف) میں شمولیت کا اعلان
بنوں کے 4ڈسٹرکٹ اور 2تحصیل کونسلروں کاجے یوآئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں (ڈی این اے) بنوں کے 4ڈسٹرکٹ اور 2تحصیل کونسلروں نے جے یوآئی (ف) میںشمولیت کا اعلان کردیا ،اس موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین ایم پی اے اعظم خان درانی نے کہا کہ بنوں قوم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ناچ گانے اور فحاشی عریانی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور جے یو آئی (ف) اور سہ فریقی اتحاد کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام (ف ،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی اور قومی وطن پارٹی کو ضلع بنوں میں ضلعی اور دونوں تحصیلوں میں اکثریت حاصل ہے جہاں آسانی سے حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں ہے اس وقت سہ فریقی اتحاد کو ضلعی بنانے کیلئے 49ڈسٹرکٹ کونسلروں میں سے 32ڈسٹرکٹ کونسلروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ تحصیل بنوں کے 43تحصیل کونسلروں میں سے 24تحصیل کونسلروں کی حمایت حاصل ہے اور تحصیل ڈومیل میں پی پی پی کو اکثریت حاصل ہے جہاں سہ فریقی اتحاد ہی حکومت تشکیل دے گی اس موقع پر آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسلروں یونین کونسل ممباتی بارکزئی کے کے ملک دل نواز خان ،یونین کونسل تختی خیل بکاخیل کے گل فرالی خان المعروف ضابط خان ،یونین کونسل جانی خیل محمد جاوید اور یونین کونسل ممش خیل جعفر شاہ جبکہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے تحصیل کونسلروں یونین کونسل بکاخیل کے نجیب اللہ ،یونین کونسل جانی خیل کے منیر خان نے باقاعدہ طور پر جمعیت علماءاسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان کرکے رکنیت فارم پر دستحط کئے ۔

مزید : بنوں