منڈی بہاﺅالدین ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی شکست کے خوف سے بوکھلاگئے : پرویز رشید

منڈی بہاﺅالدین ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی شکست کے خوف سے ...
منڈی بہاﺅالدین ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی شکست کے خوف سے بوکھلاگئے : پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅالدین کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی شکست سے خوفزدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور لڑائی جھگڑا شروع کردیا تاکہ انتخابات کو روکا جا سکے،انہیں اپنی لیڈر شپ کی طرف سے ہدایات دی گئی تھیں کہ امن وامان کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہامنڈی بہاﺅالدین کے انتخابات میں شکست سے خوفزدہ تحریک انصاف کے رہنماءاور کارکنوں نے انتخابات رکوانے کی کوشش کی پی ٹی آئی کے کارکن تربیت کے مطابق عمل کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کے امیدواروں نے خےبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بدامنی پید ا کی ہے اور یہی وطیرہ اپناتے ہوئے منڈی بہاﺅالدین میں بھی امن وامان کو تباہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی شکست سے خوفزدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور لڑائی جھگڑا شروع کردیا تاکہ انتخابات کو روکا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں نے قیادت کی دی گئی ہدایات پر ہی عمل کیا ہے انہیں اپنی لیڈر شپ سے ہدایات دی گئی تھیں کہ امن وامان کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی نے کروائے ہیں اور وہاں پر امن وامان کی صورتحال پر قابو رکھنا بھی صوبائی حکومت کی ہی ذمہ داری تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جو کچھ ہوا وہ عوام نے خود دیکھ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خان ہم پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں جو سرے سے بے بنیاد ہیں کیونکہ 2013ءکے عام انتخابات نگران حکومت نے کرائے تھے (ن) لیگ نے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ سیاسی سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے بہتر اپوزیش کا کردار ادا کرے ۔

مزید :

اسلام آباد -