بھارتی اداکارہ 31سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئی ،وجہ انتہائی دردناک

بھارتی اداکارہ 31سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئی ،وجہ انتہائی دردناک
بھارتی اداکارہ 31سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئی ،وجہ انتہائی دردناک

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ آرتھی اگروال امریکا میں مبینہ طور پر لائپو سکشن کے آپریشن میں پیدا ہونے والی خرابی کے نتیجے میں دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:شادی کی تقریب میں دولہے کو ہتھکڑی لگ گئی لیکن پھر دلہن نے ایسا کام کیا جس کی کوئی توقع بھی نہیں کرسکتاتھا

بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ اداکارہ کے جسم سے چربی نکالنے کے لئے لائپو سکشن کا آپریشن ایک ماہ قبل کیا گیا تھا جس میں خرابی کی وجہ سے ان کی طبیعت شدید خراب ہوگئی تھی۔ ریاست نیوجرسی کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا کہ جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔

آرتھی امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھی تھیںلیکن 16 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ تیلگو، تامل اور ہندی فلموں کی مقبول ترین ادکاراﺅں میں شامل تھیں۔ اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق 2005ءمیں آرتھی نے پانچ فلموں میں کام کیا لیکن اسی سال انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش بھی کی۔ ان کی شادی 2007ءمیں ایک امریکی انجینئر سے ہوئی لیکن دو سال بعد طلاق ہوگئی۔ آرتھی کی بہن ادیتی بھی اداکارہ ہیں۔

مزید : تفریح