اسمبلی میں ہونے والی تقاریر میڈیا میں براہ راست نشر کی جائیں: اپوزیشن رہنماﺅں کا مطالبہ

اسمبلی میں ہونے والی تقاریر میڈیا میں براہ راست نشر کی جائیں: اپوزیشن ...
اسمبلی میں ہونے والی تقاریر میڈیا میں براہ راست نشر کی جائیں: اپوزیشن رہنماﺅں کا مطالبہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن رہنماﺅں نے حکومت سے قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقاریر براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقاریر نشر کرنے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جب بھی حکومت کو مشکل پیش آتی ہے تو اپوزیشن ان کا ساتھ دیتی ہے لیکن موجودہ حکومت اپوزیشن کے لیے کچھ بھی نہیں کررہی ۔ انہوں نے نقطہ اعتراض اٹھایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت حکومتی جماعت کے تمام اراکین کی تقاریر براہ راست نشر کی جاتی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن رہنماﺅں کی تقاریر بھی نشر کی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست نشر نہ کیں تو اپوزیشن اپنا فیصلہ خود کرے گی ۔ اس کے جواب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ بجٹ کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر نشر کی گئی تھی اور ان کے علاوہ کسی کی بھی تقریر نشر نہیں ہوئی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں