پولیس نے خالد اورپی اے ایف ائیربیس پرحملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، اسلحہ برآمد

پولیس نے خالد اورپی اے ایف ائیربیس پرحملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، ...
 پولیس نے خالد اورپی اے ایف ائیربیس پرحملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(این این آئی ) کوئٹہ پولیس نے خالد اورپی اے ایف ائیربیس پرحملوں میں ملوث ملزم سمیت ٹارگٹ کلنگ،قتل اقدام قتل کے 3ملزمان کواسلحہ ایمونیشن سمیت گرفتارکرلیاملزمان کی گرفتاری کےلئے 15لاکھ روپے انعام اور9مقدمات میں اشتہاری ملزم بھی شامل ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ کوئٹہ پولیس شہرمیں جاری ٹارگٹ کلنگ اوردیگردہشت گردی کی وارداتوں میںملوث ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنانے کےلئے انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے کارروائیاںکررہی ہےںاورعلاقے میں ٹارگٹڈآپریشن جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔
میرسرفرازاحمدبگٹی نے بتایاکہ گزشتہ روزپولیس نے خفیہ اداروں کے تعاون سے مشرقی بائی پاس پرآپریشن کیااس دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں علی گل عرف عبیدہ پٹھان سکنہ کوہلوجس کی گرفتاری کےلئے حکو مت نے 10لاکھ روپے ،رحمان ولی عرف رحمان سکنہ میران شاہ وزیرستان جس کی گرفتاری کےلئے 5لاکھ روپے کاانعام مقررتھاظفراللہ عرف مظفرجان وکنہ ولی جیک سریاب کوئٹہ جو9مقدمات میں اشتہاری تھے کوگرفتارکرلیاجوشہرمیں پولیس ٹارگٹ کلنگ،پولیس مقابلے اوربم دھماکوں میںملوث تھے علی گل عرف عبیدہ پھٹان تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن،نیوسریاب ،کیچی بیگ کو8ٹارگٹ کلنگ ،پولیس مقابلہ اسلحہ بارود برآمدگی کے مقدمات میںاسی طرح رحمان ولی عرف رحمان خالد ائیربیس پرحملے میں تھانہ کینٹ اورپی اے ایف ائیربیس پرحملے میںتھانہ ائیرپورٹ کواسی طرح ظفراللہ عرف مظفرجان تھانہ شالکوٹ،سیٹلائٹ ٹاﺅن اورنیوسریاب کوقتل،اقدام قتل ،برآمدگی اسلحہ کے 4مقدمات میں مطلوب تھا،گرفتارملزمان سے 2کلاشنکوف ایک پسٹل اورایمونیشن برآمد کیاگیاہے۔
 میرسرفرازبگٹی نے پولیس اوردیگرخفیہ اداروں کی جانب سے تعاون کرنے اورکامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پولیس اوراداروں کوتمام دستیاب وسائل فراہم کریگی کیونکہ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کےخلاف آپریشن کررہے ہیںانہوں نے بتایاکہ گرفتارملزمان کی جانب سے اپنے ساتھیوںکی جانب سے کئے جانے والے انکشافات کی روشنی میں ان کی گرفتاری کےلئے 2چھاپہ مارٹیمیںچھاپے ماررہی ہے،پولیس کومزیدسہولتوں کی فراہمی کویقینی بناتے ہوئے 4مزیدنئے تھانے قائم کئے گئے ہیں تاکہ دہشت گردی کاقلع قمع ہوسکے۔نہوں نے بتایاکہ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ٹارگٹ کلنگ اوردیگردہشت گردانہ کارروائی کے بعدفورسز نے درجنوں افرادکوحراست میں لیاہے مستونگ قلات آواران میںجاری آپریشن میں درجنوں دہشت گرد بھی مارے گئے ہیںپولیس انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ملکرکام کررہی ہے گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

کوئٹہ -