اور کچھ نہ بنا تو بھارت بچگانہ حرکتوں پر اترآیا،پاکستان کو تنگ کرنے کیلئے اس مرتبہ کیا حربہ آزمایا،جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

اور کچھ نہ بنا تو بھارت بچگانہ حرکتوں پر اترآیا،پاکستان کو تنگ کرنے کیلئے ...
اور کچھ نہ بنا تو بھارت بچگانہ حرکتوں پر اترآیا،پاکستان کو تنگ کرنے کیلئے اس مرتبہ کیا حربہ آزمایا،جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی تعصب اس قدر گہرا ہے کہ بعض اوقات بھارت کی طرف سے ایسے اقدامات سامنے آجاتے ہیں کہ جنہیں دلچسپ و عجیب قرار دئیے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں مسائل سے تنگ کسانوں نے برطانوی پرچم لہر ادیا

پاکستان کی طرف سے بھارت میں اپنے ہائی کمشن کے لئے ایک سفارتکار کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی لیکن سفارتی تاریخ کا عجیب و غریب واقع اس وقت رونما ہوا جب بھارت نے کسی وجہ کے بغیر سفارتکار کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ مذکورہ پاکستانی سفارتکار اس سے پہلے کبھی بھارت میں تعینات نہیں رہے اور اس وجہ سے انہیں ویزہ جاری نہ کرنا مزید حیران کن بات ہے کیونکہ بھارت ان پر کسی بھی قسم کا الزام لگانے سے بھی قاصر ہے۔

بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کا کہنا ہے کہ غالباً ویزہ نہ دینے کی وجہ بھارتی حکام کا بدلہ لینے کا طریقہ ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ دو بھارتی یوگیوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے ویزہ نہیں دیا گیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے پاکستانی سفارتکار کو ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے، جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی یوگیوں کو ویزہ دینے سے انکار نہیں کیا گیا بلکہ ان کی درخواست تاحال زیر غور ہے۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سفارت کار کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کیا گیا ہے لیکن بھارتی حکام کی طرف سے کسی بھی طرح کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

مزید : بین الاقوامی