لوگ موٹی کہتےہیں تو برا نہیں لگتا؟بھاری بھرکم خاتون کی منطق جا ن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لوگ موٹی کہتےہیں تو برا نہیں لگتا؟بھاری بھرکم خاتون کی منطق جا ن کر آپ بھی ...
لوگ موٹی کہتےہیں تو برا نہیں لگتا؟بھاری بھرکم خاتون کی منطق جا ن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایک صحت ور سپر ماڈل کو ہر کوئی موٹی کہہ کر چڑانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ نہ صرف اپنی موج میں مست ہیں بلکہ انہوں نے اپنی خود اعتمادی سے ناقدین کو شرمندہ کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:کس چیز نے ان خواتین کو صحرا کے بیچوں بیچ کپڑو ں سے نجات حاصل کرنے پر مجبو رکر دیا،حیرت انگیز حقیقت جانئے

29 سالہ ماڈل ٹیس ہولیڈے نے اخبار ”دی گارڈین“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب انہیں موٹی کہتے ہیں لیکن وہ اسے نظر انداز کردیتی ہیں کیونکہ ان کے لئے یہ ایک لفظ سے زیادہ کچھ نہیں۔ ٹیس کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ موٹی ہیں تو پھر اس پر سیخ پا ہونے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں موٹاپے کے طعنے دئیے جاتے رہے ہیں اور حتیٰ کہ ان کے اپنے والد انہیں موٹی کہہ کر تنگ کیا کرتے تھے۔ ٹیس نے بتایا کہ والد کے طعنوں سے تنگ آکر انہوں نے ان سے قطع تعلق کرلیا ہے کیونکہ اگر کوئی شخص آپ کی زندگی میں مسلسل زہر گھولتا رہے تو اسے آپ کی زندگی کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔

ٹیس موٹی ضرور ہیں لیکن موٹاپا ان کے عزائم میں رکاوٹ نہیں بن سکا اور وہ ایک سپر ماڈل کے طور پر بہت مشہور ہوچکی ہیں۔ جنوری میں انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں اس وقت ہلچل برپا کردی جب مشہور برطانوی ماڈلنگ ایجنسی ملک ماڈل مینجمنٹ نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔

ٹیس کے مداحوں کی بھی کمی نہیں ہے اور ان کے فیس بک پیج کو 10لاکھ سے زائد مرتبہ لائیک کیا گیا ہے جبکہ انسٹا گرام پر بھی ان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے موٹاپے پر فخر کرتی ہیں بلکہ انہوں نے موٹی خواتین کو اعتماد اور حوصلہ دینے کے لئے ایک سوشل میڈیا مہم کا بھی آغاز کررکھا ہے جس کے ذریعے وہ یہ پیغام پھیلاتی ہیں کہ دبلی پتلی لڑکیاں ہی خوبصورتی کا واحد معیار نہیں ہیں بلکہ آپ جیسے بھی ہیں خوبصورت ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس