گلگت بلتستان الیکشن ، مسلم لیگ ن نے حلقہ 23 میں میدان مار لیا

گلگت بلتستان الیکشن ، مسلم لیگ ن نے حلقہ 23 میں میدان مار لیا
گلگت بلتستان الیکشن ، مسلم لیگ ن نے حلقہ 23 میں میدان مار لیا

  

گانچھے ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ 23میں ن لیگ کے امیدوار غلام حسین ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا ہے ۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام حسین ایڈووکیٹ نے 6ہزار 132 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری 4 ہزار 978 ووٹ حاصل کر سکی ہیں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ حلقہ 23 میں ووٹوں کا ٹرن آﺅٹ 61 فیصد رہا ۔جبکہ حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 23 ہزار 187 ہے ۔

مزید : گلگت