ملک بھر میں شدید گرمی،درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

ملک بھر میں شدید گرمی،درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
 ملک بھر میں شدید گرمی،درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تپتے سورج اور جھلسا دینے والی لو نے گزشتہ روز بھی شہریوں کو بے حال کئے رکھا البتہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش کی نوید سنائی گئی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے بعض مقامات پر پارہ گزشتہ روز 46 ڈگری تک جا پہنچا ۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی اور رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی میں 37، پشاور 40، کوئٹہ 36 اور اسلام ا?باد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگر پنجاب اور سندھ گرمی کے زیر اثر ہیں تو بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 22 ملی لیٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

مزید :

ماحولیات -