منڈی بہاﺅ دین الیکشن ، تحریک انصاف نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

منڈی بہاﺅ دین الیکشن ، تحریک انصاف نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا
منڈی بہاﺅ دین الیکشن ، تحریک انصاف نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅدین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران پٹواری اور پریزائڈنگ افسران نے ووٹرز پر دباﺅ ڈالا اور انہیں ن لیگ کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ ن لیگ کے سپوٹران نے جعلی ٹھپے لگائے ہیں جبکہ انہوں نے دھاندلی کرنے کے لیے حکومتی مشینری کا استعمال کیا ہے ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں تاحال غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہے ۔