وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے امور پر اجلاس،قومی ائیر لائنز کے شیئرز بینکوں کو دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے امور پر اجلاس،قومی ائیر لائنز کے شیئرز ...
وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے امور پر اجلاس،قومی ائیر لائنز کے شیئرز بینکوں کو دینے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس پنجاب میں پی آئی اے امور پر اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائنز کے شیئرز کو بینکوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے 120ارب کے شیئرزدوسال کیلئے 7بینکوں کو دیئے جائیں گے اور اگر ان شیئرز کی قیمت نہ بڑھی تو حکومت سود کے ساتھ اصل رقم واپس کرے گی ۔وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس میں بین الاقوامی روٹس کیلئے 10نئے 777بوئنگ طیارے خریدنے اور پرانے طیاروں میں نئی سیٹیں لگانے کی بھی ہدایت کی ۔ حکام کی جانب سے لاہور ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی گئی ۔

مزید : قومی