کینسر سے متاثرہ یہ خاتون 8ماہ تک روزانہ گاجر کا جو س پیتی رہی ،اس کے بعد کیا ہوا؟جا ن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

کینسر سے متاثرہ یہ خاتون 8ماہ تک روزانہ گاجر کا جو س پیتی رہی ،اس کے بعد کیا ...
کینسر سے متاثرہ یہ خاتون 8ماہ تک روزانہ گاجر کا جو س پیتی رہی ،اس کے بعد کیا ہوا؟جا ن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اس بات میں بالکل کوئی شک نہیں کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ساتھ ہی ہمیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ اپنی زندگی کی حفاظت کریں اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کریں۔آج ہم آپ کو ایک ایسی امریکی خاتون کی سچی کہانی بتائیں گے جسے چوتھی سٹیج کا کینسرتھا اور ڈاکٹروں نے اسے جواب دے دیا تھا لیکن اس خاتون نے ہمت نہ ہاری اور صرف گاجروں کے جوس سے نہ صرف اپنا کینسر دور کیا بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:اخروٹ کھانے کے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدلی آتی ہے؟جان کر آپ ابھی اخروٹ کھانے کیلئے بھاگیں گے

این کیمرون نامی خاتون 1943ءمیں امریکی ریاست ویسکونسن میں پیدا ہوئی اور بچوں کی کتابیں لکھتی تھی ۔اسے 2012ءمیں بتایا گیا کہ وہ کولون کینسر کا شکار ہوچکی ہے۔لہذا 6جون 2012ءکو اس کا آپریشن کیا گیا اور ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کا کینسر تیسرے درجے کو پہنچ چکا ہے اور اسے کیمو تھراپی کا مشورہ دیا گیا لیکن اس نے صاف انکار کردیا۔6نومبر 2012ءکو اس کی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ اس کا کینسر چوتھے درجے میں داخل ہوچکا ہے اور اب وہ پھیپھڑوں تک پھیل گیا ہے۔اس کے معالجوں نے اسے کیمو تھراپی کا مشورہ دیتے ہوئے صاف صاف بتا دیا کہ اب وہ زیادہ سے زیادہ تین سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔این کا شوہر بھی 2005ءمیں کینسر کی وجہ سے فوت ہوچکا تھا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری۔این نے سن رکھا تھا کہ ایک شخص نے صرف اور صرف گاجروں کے جوس سے اپنے جلد کے کینسر کا علاج کیا۔اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے این نے 17نومبر 2012ءکو روزانہ کی بنیاد پر 2.5پاﺅنڈ سے زائد گاجروں کا جوس روزانہ پینا شروع کردیا۔وہ دن کے مختلف حصوں میں یہ جوس پیتی اور پھر آٹھ ہفتوں بعد جب اس نے 7جنوری 2013ءکو اپنے ٹیسٹ کروائے تو اسے معلوم ہوا کہ جان لیوا مرض اب مزید پھیلنے سے رک گیاہے اور پہلے والے خطرناک گلینڈ بھی ٹھیک ہورہے ہیںمارچ2013ءمیں جب اس نے اپنے ٹیسٹ کروائے تو اس کا کینسر کم ہوچکا ہے اور آٹھ ماہ بعد جب دوبارہ ٹیسٹ ہوئے تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کا کینسر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر کے جوس میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف اچھی مدافعت پیدا کرتے ہیں اور خون کے خلیوں کو محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت