لاہور ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا

لاہور ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا
لاہور ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس شاہد مبین، مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم،مسٹر جسٹس مشتاق احمد تارڑ، مسٹر جسٹس فرخ گلزار اعوان، مسز جسٹس ارم سجاد گل، مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، مسٹر جسٹس اسلم جاوید منہاس، مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری، مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔ جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب گزشتہ روزعدالت عالیہ کے ججز لاﺅنج میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر نشت پر کام کرنے والے جج صاحبان ، وفاقی و صوبائی لاءافسران، سینئر وکلاء، عدالت عالیہ کے افسران اورنئی تعیناتی پانے والے جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ رجسٹرار حبیب اللہ عامر نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ متذکرہ بالا جج صاحبان کی تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ میں ججوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے، جن میں 29 مستقل جبکہ 31 ایڈیشنل جج صاحبان شامل ہیں۔واضح رہے کہ عدالت عالیہ میں جج صاحبان کی منظور شدہ تعداد بھی 60ہے اور مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے عدالت عالیہ کے 43 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھاتے ہی پہلی ترجیح عدالت عالیہ میں جج صاحبان کی تعداد مکمل کر نے کو دی اور ان کی خصوصی کاوشوں سے عدالت عالیہ میں جج صاحبان کی تعداد سب سے زیادہ ہوئی ہے تاکہ سائلین کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں جج صاحبان کی منظور شدہ تعداد 50تھی ۔2012 میں مزید10اسامیاں منظور ہونے کے بعد یہ تعداد 60ہوچکی ہے۔

مزید : لاہور