باڑہ سپیرا ڈیم کی صفائی کے دوران 4 لاشیں بر آمد
خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)باڑہ سپیرا ڈیم کی صفائی کے دوران 4لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کی جانب سے باڑہ سپیرا ڈیم کی صفائی کا کام جاری تھا کہ 4افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں جس پر ملازمین نے پولیٹیکل انتظامیہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈیم سے ایک گاڑی اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے اور تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔