کنگارناوت نے سلمان خان کو صاف انکار کر دیا

کنگارناوت نے سلمان خان کو صاف انکار کر دیا
کنگارناوت نے سلمان خان کو صاف انکار کر دیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہر فلمی ہیروئن کا خواب ہے لیکن شوخ و چنچل حسینہ کنگنا رناوت تو گویا دبنگ خان کو کچھ سمجھتی ہی نہیں ہیں۔

مزیدپڑھیں:پی کے چین میں 100 کروڑ کمانے والی بھارت کی پہلی فلم بن گئی

جب انہیں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی ہیروئن کی آفر ہوئی تو انہیں رول پسند نہ آیا اور انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا، جس کے بعد اس رول کے لئے کرینہ کپور کا انتخاب کیا گیا۔ اب ایک دفعہ پھر یہی ہوا ہے اور کنگنا نے سلمان خان کی فلم سلطان میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وشال بھردواج کی فلم کے لئے ہاں کرچکی ہیں لہٰذا سلطان کے لئے ان کے پاس وقت نہیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم کٹی بٹی کی وجہ سے بھی مصروف ہیں جبکہ اس کے بعد ہنسال مہتہ کی نئی فلم بھی ان کی منتظر ہے۔

مزید : تفریح