’گھورتی رہتی ہے‘چینی شہری نے اس مشہور اداکارہ کیخلاف مقدمہ کیوں درج کروا یا؟جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

’گھورتی رہتی ہے‘چینی شہری نے اس مشہور اداکارہ کیخلاف مقدمہ کیوں درج کروا ...
’گھورتی رہتی ہے‘چینی شہری نے اس مشہور اداکارہ کیخلاف مقدمہ کیوں درج کروا یا؟جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) مشہور چینی اداکارہ زاﺅ وی اپنی قاتل نگاہوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں لیکن شنگھائی شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں خودکو گھورنے کا الزام دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔

مزیدپڑھیں:کس چیز نے ان خواتین کو صحر ا کے بیچوں وبیچ کپڑوں سے نجات حاصل کرنے پر مجبور کردیا ؟حیرت انگیز حقیقت جانئے

اخبار ”چائنا ٹائمز“ کے مطابق مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے ٹی وی کے اندر سے اسے ہیجان انگیز انداز میں گھورا جس کی وجہ سے اس کی روحانیت پاش پاش ہوگئی۔ مذکورہ شخص نے اداکارہ کی نظروں سے پہنچنے والے صدمے کے بدلے بھاری ہرجانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

زاﺅ کا شمار چین کی مقبول ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے اور وہ آج کل ڈریگن ٹیلی ویژن پر پیش کئے جانے والے ڈرامے Tiger Mom میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔ انہیں جذباتی عدم استحکام کی شکار شخصیت دکھایا گیا ہے جو اکثر اپنے خاوند اور بیٹی کو تیکھی نظروں سے گھورتی نظر آتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس