ایف سی ہیڈ کوارٹر میں سیکورٹی اجلاس ، آئی جی ایف سی کی سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

ایف سی ہیڈ کوارٹر میں سیکورٹی اجلاس ، آئی جی ایف سی کی سخت اقدامات کرنے کی ...
ایف سی ہیڈ کوارٹر میں سیکورٹی اجلاس ، آئی جی ایف سی کی سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف سی ہیڈ کوارٹر میں سیکورٹی کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں آئی جی ایف سی سمیت سول انتظامیہ اور پولیس حکام نے شرکت کی ہے ۔

ترجمان ایف سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی شیر افگن کا کہناتھا کہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔آئی جی ایف سی نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سیکورٹی ادارے مل کر سیکورٹی کے جامع انتظامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے سیکورٹی ادارے مل کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے جبکہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی ۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں