جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ حملہ ، ایک سال مکمل ہونے پر تحقیقات میں اہم پیش رفت
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے ہیں ۔
تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ حملہ میں القائدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث تھیں جبکہ حملہ کرنے کے لیے 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کی ایک ٹیم نے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جبکہ دوسری نے رہائش اور کھانا وغیرہ فراہم کیا ۔ اس کے علاوہ تیسری ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا ۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان رابطہ کار کے فرائض ملک ممتاز نامی شخص نے سر انجام دیے تھے ۔
یاد رہے آج سے ایک سال قبل 8 جون 2014 ءکو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوںکی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 10 دہشت گردوں سمیت36 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔