بلدیاتی انتخابات دھاندلی ، جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

بلدیاتی انتخابات دھاندلی ، جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا
بلدیاتی انتخابات دھاندلی ، جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن میںہونے والی مبینہ دھاندلی کی شکایات دور کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی تھی جس میں جماعت اسلامی نے شرکت کرنے کے فیصلے پر غور کرنے کی مہلت مانگ لی تھی ۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی جماعت نے صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے واضح کیا گیاہے کہ جماعت اسلامی کی اے پی سی میں شرکت کے موقع پر صوبائی امیر خیبرپختونخواہ پروفیسر ابراہیم وفد کی نمائندگی کریں گے ۔ یاد رہے خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے آپ پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی تھی جس میں صوبائی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں