DHA کے ڈیلرز کی بڑی تعدادDHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر کرنل اکبر میاں سے ناراض، کمیٹیاں میرٹ کی بجائے پسند نہ پسند کی بنیاد پر اور اپنے گروپ کو نوازنے کے لئے بنائی گئیں، ایگزیکٹو گروپ اور فرینڈز گروپ کے تحفظات سامنے آ گئے، چیئرمین کے لئے بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا

DHA کے ڈیلرز کی بڑی تعدادDHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر کرنل اکبر ...

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) الخدمت گروپ اور پروفیشنل گروپ کے درمیان ایم او یو سائن ہونے کے بعد 25 دسمبر2013ء کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے والے کرنل اکبر میاں کو بغیر سیشن کیلئے قائم مقام صدر کی ذمہ داری دی گئی، جس کے بعد انہوں نے تمام ڈیلرز سے مشاورت کرنے کی بجائے اپنے گروپ کی پروموشن کے لئے چیئرمین سمیت دیگر کمیٹیوں کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی بجائے پسند نہ پسند کی بنیاد پر کررہا ہے۔ ایگزیکٹو گروپ اور فرینڈز گروپ کے ڈیلرز نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یوسف چوہان کو چیئرمین لگا دیا گیا ہے، حالانکہ چوہان صاحب الیکشن کے وقت وفاقی وزیر کے دباؤ کی وجہ سے ووٹ ڈالنے بھی نہیں آئے تھے۔ کرنل اکبر کو تمام گرروپوں سے مشاجورت کر کے کمیٹیوں کا چناؤ کرنا چاہئے تھا، مگر عملی طور پر اس کے برعکس ہوا ہے، تین ماہ میں کارکردگی زیرو رہی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1