وہ ایک سٹیکر جسے اپنے موبائل پر لگا کر آپ اسے بغیر تاروں کے چارج کرسکتے ہیں، کیسے اور کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانئے

وہ ایک سٹیکر جسے اپنے موبائل پر لگا کر آپ اسے بغیر تاروں کے چارج کرسکتے ہیں، ...
وہ ایک سٹیکر جسے اپنے موبائل پر لگا کر آپ اسے بغیر تاروں کے چارج کرسکتے ہیں، کیسے اور کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانئے

  

لندن(نیوزڈیسک) موبائل چارج کرتے ہوئے لمبی اور الجھی ہوئی تاریں دیکھ کر انسان کو اپنی زندگی بھی الجھن کا شکار لگنے لگتی ہے اور ہمارا دل ہوتا ہے کہ ان چارجرز کو اٹھاکر کہیں دور پھینک دیں۔اس مشکل کا آسان حل ایک کمپنی نے سٹیکر کی صورت میں پیش کردیا ہے اور اسے اپنی موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات پر لگاکر انہیں بغیرکسی تار کے چارج کرسکتے ہیں۔

energysquareکے نام سے متعارف کروائے جانے والے اس سٹیکر کو موبائل کی پشت پر لگاکر اسے بغیر تار کے چارج کیا جاسکتا ہے۔اسے بنانے والی کمپنی نے ایک Kickstarterنام کی مہم میں اس کے بارے میں بتایا ہے۔اس سٹیکر کو بنانے والی کمپنی کاکہنا ہے کہ اسے لگانے کے بعد آپ ایک سے زیادہ ڈیوائسسز عام چارجر کی طرح چارج کرسکتے ہیں۔اس سٹیکر کو انتہائی باریک پیڈ پر لگاکر آپ اپنی اشیاء اس سے چارج کرسکیں گے۔کمپنی کاکہنا ہے کہ صارفین اس چارجر کو 106ڈالر(11ہزارروپے) میں حاصل کرسکتے ہیں۔انہیں ایک چارجنگ پیڈ اور پانچ سٹیکرز دئیے جائیں گے جن پر موبائل رکھ کر اسے چارج کیا جاسکتاہے۔اس سٹیکر کو موبائل کی پشت پرلگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بیٹڑی کے ساتھ براہ راست منسلک ہوجاتا ہے اور جب اسے پیڈ پر رکھا جاتا ہے تو یہ چارجنگ شروع کردیتا ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس میں سے الیکٹرومیگنیٹک شعاعیں بھی نہیں نکلتیں اور پانی سے نقصان بھی نہیں پہنچتا۔جب اسے استعمال نہ کیا جارہا ہو تو یہ بجلی نہیں لیتااور توانائی بھی ضائع نہیں ہوتی۔یہ منصوبہ پری انڈسٹریلائزیشن کے فیز میں ہے اور اس کے کئی پروٹوٹائپس لوگوں میں تقسیم بھی کئے جاچکے ہیں۔جن لوگوں کو اس میں دلچسپی ہووہ کمپنی کے ساتھ اپنا آرڈر بُک کرسکتے ہیں۔اس کی ڈیلوری پوری دنیا کے لئے اگلے ماہ سے شروع کردی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی