ملک بھر میں عید الفطر بھی ایک ہی روز ہو گی : وزیر مذہبی امور سرداریوسف

ملک بھر میں عید الفطر بھی ایک ہی روز ہو گی : وزیر مذہبی امور سرداریوسف
ملک بھر میں عید الفطر بھی ایک ہی روز ہو گی : وزیر مذہبی امور سرداریوسف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر بھی ایک ہی روز منائی جائے گی ۔

سینٹ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ملک میں روزہ ایک ہی دن ہوا اور اب ملک بھر میں عید بھی ایک ہی دن ہو گی ۔سرداریوسف نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں نے روزے کے فیصلے کے حوالے سے ہماری بے حد مدد کی ۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

سینٹ آمد پرچیئر مین رضا ربانی اور سردار یوسف کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ۔ رضا ربانی نے وزیر مذہبی امور کو دیکھ کرسوال کیا”آپ کو بھی سینٹ آنے کا وقت مل گیا ؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور سینٹ کا احترام کرتا ہوں۔

مزید : Ramadan News