اظہرعلی سے ٹیسٹ میں اوپننگ کروانے کی تجویززیرغور

اظہرعلی سے ٹیسٹ میں اوپننگ کروانے کی تجویززیرغور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بطور اوپننگ کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی کنڈیشنز اور وکٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اظہر علی کو محمد حفیظ کے ساتھ اوپننگ کروانے پر غورکیا جا رہا ہے۔ویسے بھی اظہر ون ڈے میں اوپننگ ہی کرتے ہیں ،اور اسکلز کیمپ میں بھی انہوں نے اوپننگ کو ذہن رکھ کر پریکٹس کی ۔اگر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی اوپننگ کروائی گئی تو افتخار احمد کو مڈل آرڈر میں کھلا کر ان کی اسپن باؤلنگ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔