ایف آئی ایچ مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں دو دن باقی رہ گئے

ایف آئی ایچ مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں دو دن باقی رہ گئے

لندن(این این آئی) ایف آئی ایچ مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 10 سے 17 جون تک کوئنز الزبتھ اولمپک پارک لندن میں کھیلی جائے گی۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان برطانیہ، عالمی چیمپئن آسٹریلیا، جرمنی، کوریا، بھارت، بیلجیئم شامل ہیں۔ ٹرافی میں شریک ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف تین، تین میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔ افتتاحی روز تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پہلے میچ میں جرمنی اور بھارت، دوسرے میچ میں کوریا اور بیلجیئم جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں برطانیہ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا، 16 جون کو آخری تین لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 17 جون کو فائنل سمیت تیسری اور پانچویں پوزیشنز کے میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی