کوپا امریکہ فٹ بال کپ: ارجنٹائن نے چلی اور پاناما نے بولیویا کو ہرا دیا

کوپا امریکہ فٹ بال کپ: ارجنٹائن نے چلی اور پاناما نے بولیویا کو ہرا دیا

لاس اینجلس(آن لائن) کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں ارجنٹائن نے چلی کو شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں پاناما نے بولیویا کو ہرا دیا۔امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاناما نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بولیویا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2۔1 گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف میں پاناما کی ٹیم کے پریز نے 11 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے پہلے ہاف پر پاناما کو بولیویا کے خلاف 1۔0 کی برتری حاصل ہوگئی۔اس کے بعد اگلے ہاف پر دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بہت حملے کئے تاہم میچ کے 54 ویں منٹ پر بولیویا کے آرس نے گول کر کے مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کردیا۔ اس کے بعد قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے پاناما کے پریز نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو 2۔1 کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخری تک برقرار رہی۔پاناما کے پریز نے میچ میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یوں پاناما کی ٹیم نے بولیویا کی ٹیم کو میچ میں 2۔1 گول سے ہرا دیا۔دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور چلی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے چلی کی ٹیم کو 2۔1 سے ہرا دیا۔ میچ کے ہاف پر کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کے ماریا نے پہلا گول 51ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو چلی کے خلاف 1۔0 کی برتری دلادی ارجنٹائن کے ہی بانیگا نے 59 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 2۔0 کردیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں چلی ٹیم کے کھلاڑی فنذالیڈا نے ایک گول کر کے مقابلہ 2۔1 کر دیا تاہم میچ اسی اسکور پر ختم ہوگیا اور ارجنٹائن نے چلی کو 2۔1 گول سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی