فٹ بالر جورڈن نوبز فٹنس مسائل کے باعث کوالیفائر میچ سے دستبردار

فٹ بالر جورڈن نوبز فٹنس مسائل کے باعث کوالیفائر میچ سے دستبردار

لندن (این این آئی)انگلینڈ ویمن ٹیم کی فٹ بالر جورڈن نوبز فٹنس مسائل کے باعث یورو 2017ء کے سلسلے میں سربیا کے خلاف کوالیفائر میچ سے دستبردار ہو گئیں۔ نوبز اس سے قبل 3 جون کو سربیا کے خلاف کھیلے گئے ہوم میچ میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکی تھی۔ نوبز ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے رکھا ہے اسلئے وہ سربیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی