پی ایس ایل حکام دوسرے ایڈیشن میں بڑے نام شامل کرنے کیلئے کوشاں

پی ایس ایل حکام دوسرے ایڈیشن میں بڑے نام شامل کرنے کیلئے کوشاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) پاکستان پی ایس ایل میں مزید بڑے نام شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ایونٹ کے روح رواں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں خود تمام بورڈز سے بات کروں گا کہ اپنے پلیئرز کو ہمارے ایونٹ کیلیے ریلیز کریں، وہ ایونٹ میں اینٹی کرپشن اقدامات سے بھی مطمئن ہیں۔تفصیلات کے مطابق اولین پی ایس ایل میں بعض ممالک کے کھلاڑی حصہ نہیں لے سکے یا بہت کم تعداد میں شریک ہوئے تھے، آئندہ برس دوسرے ایڈیشن میں بڑے ناموں کی شمولیت یقینی بنانے کیلیے ابھی سے اقدامات شروع ہو چکے، اس حوالے سے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ پہلے ایونٹ میں وقت نہیں مل سکا تھا،اب میں خود تمام بورڈ حکام سے رابطے کر کے کہوں گا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو آپ کے ایونٹس میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں آپ بھی ایسا ہی کریں، مجھے یقین ہے کہ مثبت جواب ملیں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے آغاز میں ہی کرپشن شروع ہو گئی تھی، لہٰذا پی ایس ایل سے قبل ہی ہم نے تمام فرنچائزز کے ساتھ ملاقات میں واضح کر دیا کہ بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا،چھوٹا سا بھی واقعہ ہوا تو سمجھو لیگ کا کام تمام ہو گیا، مجھے خوشی ہے کہ کوئی بڑا تنازع سامنے نہ آیا، ہم نے آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے آفیشلز کی بھی خدمات حاصل کیں، سکیورٹی پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی اسی لیے ایونٹ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔