شام میں بازار پر بمباری سے 8بچوں سمیت 17افراد ہلاک

شام میں بازار پر بمباری سے 8بچوں سمیت 17افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دمشق(این این آئی) شام میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔بازار پر فضائی حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کی تیاریوں کے لیے خریداری میں مصروف تھی اور اسی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ بازار پر فضائی حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کی تیاریوں کے لیے خریداری میں مصروف تھی اور اسی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق فضائی حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -