ڈریس ڈیزائنر حنا رضا جلد لاہور میں اپنے نئے آؤٹ لٹ کا افتتاح کریں گی

ڈریس ڈیزائنر حنا رضا جلد لاہور میں اپنے نئے آؤٹ لٹ کا افتتاح کریں گی
 ڈریس ڈیزائنر حنا رضا جلد لاہور میں اپنے نئے آؤٹ لٹ کا افتتاح کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)کراچی میں کامیابی کے بعد بین الاقوامی شہرت کی حامل فیشن ڈیزائنر حنا رضا جلد لاہور میں اپنے نئے آؤٹ لٹ کا افتتاح کریں گی۔حنا رضا کے آؤٹ لٹ کی افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ لاہور اور کراچی کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ مذکورہ فیشن ڈیزائنر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میگافیشن ایونٹس میں اپنے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لئے پیش کرچکی ہیں ۔انہوں نے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی فیشن ڈیزائننگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے ۔

مزید : کلچر