صومالیہ میں 5 فوجی غیر قانونی طور پر فوجی ساز وسامان فروخت کرنے پرگرفتار

صومالیہ میں 5 فوجی غیر قانونی طور پر فوجی ساز وسامان فروخت کرنے پرگرفتار

نیروبی(اے پی پی) صومالیہ میں افریقن یونین کے امن مشن (اے ایم آئی ایس او ایم) کے 5 فوجیوں کو غیر قانونی طور پر فوجی ساز وسامان فروخت کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان فوجیوں کو صومالیہ کی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب ان کے پاس ایندھن اور ریت کی تھیلیاں موجود تھی۔بیان کے مطابق صومالیہ میں امن مشن کے 22ہزار فوجی موجود ہیں اور وہ مشن کے قوانین پر عمل پیرا ہونے کے پابند ہیں۔ بیان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مشن نے ان گرفتار ہونے والے فوجیوں کی خیریت کے بارے میں نہیں بتایا ۔تاہم یوگنڈا کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ان فوجیوں کا تعلق یوگنڈا سے ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر