وینزویلا میں لٹیروں کی ویئر ہاؤس لوٹنے کی کوشش

وینزویلا میں لٹیروں کی ویئر ہاؤس لوٹنے کی کوشش

کراکس(اے پی پی) وینزویلا میں لٹیروں کی ویئر ہاؤس لوٹنے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے مغربی شہر سین کرسٹوبال میں رات کو لٹیروں نے ایک ویئر ہاؤس کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ان پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں ایک 42 سالہ خاتون بھی آگئی ‘جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔خاتون کے گھر والوں نے کہا ہے کہ خاتون کے سر میں کئی بار گولیاں لگی ہیں اس دوران ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔اس دوران پولیس نے 7مرد لٹیروں اور 8 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ان افراد نے کہا ہے کہ وہ خوراک کی تلاش میں یہاں آئے تھے ۔ واضح رہے کہ وینزویلا کو حالیہ دنوں میں خوراک کی کمی کے باعث انتشار کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر