ُُُُُُٓ رمضان المبارک میں لاہور کے تمام تھیٹرز میں ڈرامے جاری رہیں گے

ُُُُُُٓ رمضان المبارک میں لاہور کے تمام تھیٹرز میں ڈرامے جاری رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاہور کے تمام تھیٹرز میں ڈرامے جاری رہیں گے لیکن ان ڈراموں میں کوئی بھی سُپر سٹار کام نہیں کرے گا۔اس سلسلے بڑے فنکاروں کا کہنا ہے کہ کام تو سارا سال ہوتا ہے لیکن ہمیں اپنی عاقبت کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے دوسری جانب جونیئر فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ بھی اس ماہ میں کام نہیں کرنا چاہتے ہماری بھی خواہش ہے کہ ہم اس ماہ زیادہ سے زیادہ عبات کریں مگر معاشی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے ہم کام کرنے پر مجبور ہیں۔ معروف اداکارہ و پرفارمرماہ نورنے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ میں رمضان المبارک میں کبھی بھی سٹیج ڈرامے میں پرفارم نہیں کرتی ۔ میں سارا سال سٹیج ڈرامہ کرتی ہوں مگر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کیلئے میں نے سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میگھا نے کہا کہ دیگر اداکارائیں جو رمضان المبارک میں سٹیج ڈرامے کریں گی ان کی کوئی ذاتی مجبوری بھی ہو سکتی ہے ۔ میں ماہ رمضان کے دوران تھیٹر میں پرفارم نہیں کرتی کیونکہ میں اس ماہ مقدس کے فیضان سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -