کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے، 2 افراد ہلاک

کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے، 2 افراد ہلاک

نیروبی (اے پی پی)کینیا میں حکومت مخالف مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مشتعل مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں مغربی شہرکیسْومْو میں ہوئیں ۔ مظاہرین الیکشن کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اِن کے مطابق کمیشن حالیہ انتخابات میں جانبداری کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ اِس مظاہرے سے قبل پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھی تاہم عدالت نے اِن رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

پولیس کے مطابق کیسْومْو میں اْسے اپنے دفاع کے لیے گولی چلانا پڑی ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما رائلا اوڈنگا نے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرامن مظاہرے کی قیادت کی ہے۔

مزید : عالمی منظر