ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے لئے درکار مندوبین کی حمایت حاصل کر لی

ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے لئے درکار مندوبین کی حمایت حاصل ...

واشنگٹن (اے پی پی) سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383 ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔ سابق امریکی وزیرِ خارجہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کیلیفورنیا میں بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا یہ ایک تاریخی اور بے مثال لمحہ ہے تاہم ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے۔

مزید : عالمی منظر