پیٹ اور معدے کے تمام مسائل سے چھٹکارے کیلئے آسان قدرتی نسخے

پیٹ اور معدے کے تمام مسائل سے چھٹکارے کیلئے آسان قدرتی نسخے
پیٹ اور معدے کے تمام مسائل سے چھٹکارے کیلئے آسان قدرتی نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کو پیٹ میں درد رہتا ہے اور آپ معدے کی تکلیف میں مستقل مبتلا رہتے ہیں توپریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو پیٹ کی درد ،گیس،جلن اور تمام مسائل کے بارے میں انتہائی آسان مشورے دیں گے۔
صبح سویرے لیموں اور نیم گرم پانی
صبح سویرے اٹھ کر نیم گرم پانی کا ایک بڑا کپ پئیں کہ اس سے پیٹ کو کافی سکون ملے گا۔اگر آپ کو قبض اور گیس میں کی شکایت ہے تو اس میں لیموں کا رس بھی شامل کرنے سے آپ کی تکلیف میں کمی آئے گی۔یہ پانی پینے کے 20منٹ بعد تک کچھ نہ کھائیں اور ناشتہ بھی آدھ گھنٹے بعد کریں۔
سونف اور ادرک
اگر آپ کو گیس یا پیٹ درد کی شکایت ہونے لگے تو فوراًڈیڑھ کپ پانی میں سونف ڈال کراسے تب تک ابالیں جب تک یہ ایک کپ نہ رہ جائے،ساتھ میں ادرک کو بھی باریک کاٹ کرشامل کرلیں اور یہ ایک کپ آپ کو پیٹ کے امراض سے بچائے گا۔

پھل کھائیں لیکن کمرے کے درجہ حرارت پر
ہم سب کی عادت بن چکی ہے کہ ہم پھل کو ٹھنڈا کرکے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن یقین کریں کہ یہ طریقہ ہمارے معدے میں گیس کا باعث بنتا ہے۔جب ٹھنڈا فروٹ ہمارے معدے میں جاتا ہے تو معدے کی گرمی اور باہر کی ٹھنڈک معدے کی کارکردگی پر اثرانداز ہوتی ہے اورمسائل پیدا ہوتے ہیں۔اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ کمرے کے درجہ حرارت پر پھلوں کی غذائیت اور ان کا ذائقی زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔

آہستہ کھائیں
کبھی بھی اُجلت میں کھانا مت کھائیں بلکہ آرام آرام سے کھانا آپ کے معدے کے لئے بہتر ہے۔آرام سے کھانا کھانے سے آپ کو پیٹ میں گیس کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -