گردوں کی صفائی کیلئے آسان ترین قدرتی نسخہ

گردوں کی صفائی کیلئے آسان ترین قدرتی نسخہ
گردوں کی صفائی کیلئے آسان ترین قدرتی نسخہ

  

لندن(نیوزڈیسک)گردوں کی بیماری کی وجہ سے کئی پیچیدہ بیماریاں جنم لیتی ہیں اور ان میں گندگی کی وجہ سے ناکارہ ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔گردے ہمارے جسم میں چھاننی کا کام کرتے ہیں یعنی تمام فاسد مواد کو خون سے نکال کر اسے صاف کرتے ہیں لیکن اگر یہ خود ہی گندگی سے بھرے رہیں تو کافی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں،آئیے آپ کو گردوں کی صفائی کے لئے آسان قدرتی نسخہ بتاتے ہیں۔

اجزاء

آدھ لیموں کا تازہ رس

دو بڑے چمچ قدرتی شہد

8کپ صاف شفاف پانی

تازہ پارسلے(parsley)کی ایک گھچی(یہ سبزی آپ کو کسی اچھے سٹور سے مل جائے گی)

بنانے کا طریقہ

پارسلے کو صاف کر کے کسی برتن میں ڈال کر پانی میں ابالیں اور دس منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔اب کسی کھلے ساس پین میں یہ پانی ڈال کر اس میں شہد اور لیموں کا رس ڈال دیں،روزانہ ایک سے دو گلاس پئیں۔یہ پانی ایک ہفتے تک استعمال کرنے سے آپ کو مطلوبہ نتائج مل جائیں گے۔

نوٹ :حاملہ خواتین یہ مشروب استعمال نہ کریں ،جن لوگوںکو بلند فشار خون(بلڈ پریشر)کامسئلہ درپیش ہو انہیں چاہیے کہ اپنے ڈاکٹرسے مشورہ کرکے استعمال کریں۔

مزید : تعلیم و صحت