شہر کے اہم مقامات اور سڑکوں پر 318مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے

شہر کے اہم مقامات اور سڑکوں پر 318مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے

لاہور(خبرنگار)ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مخیر حضرات سے ملکر شہر کے اہم مقامات ،مساجد،سڑکوں اور دیگر جگہوں پر 318مدنی دستر خوان لگارہی ہے اور پہلے روزے کی افطاری کے لیے بندوبست کیا گیا ہے تا کہ ضرورت مند افراد عزت و احترام کے ساتھ ان جگہوں پر بیٹھ کر افطاری کر سکیں۔ڈی سی او لاہور نے مدنی دستر خوان لگانے کے لیے تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جا ری کر رکھی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ رمضان کے تمام روزے مدنی دستر خوانوں پر بیٹھ کر افطار کریں گے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مزید مدنی دستر خوان لگائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد ان پر بیٹھ کر افطاری کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1