ہسپتالوں میں چوہوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

ہسپتالوں میں چوہوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ کے دیگر 80 فیصد ہسپتالوں میں بھی چوہے اور کھٹمل مار آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔ کئی ہسپتالوں میں چوہے مارنے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے گئے مگر فنڈز ہڑپ کر لیے گئے۔ عملی طور پر بلیاں اور چوہے تلف ہو سکے نہ کھٹمل مارے جا سکے۔ اس صورتحال کے باعث ہسپتالوں میں زیر علاج مریض علاج کی بجائے مزید بیماریاں لے کر واپس جاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1