اتحاد امت اسلامک سنٹر اور جامع مسجد الحسن کیلئے ڈونر کانفرنس کیلئے رابطے تیز

اتحاد امت اسلامک سنٹر اور جامع مسجد الحسن کیلئے ڈونر کانفرنس کیلئے رابطے تیز

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے ہیڈ آفس ’’اتحاد امت اسلامک سنٹر ‘‘اور’’جامع مسجد الحسن ‘‘کے لیے 16جون کوڈونرز کانفرنس کے لیے رابطے تیز کر دئیے گئے ہیں اس سلسلہ میں گذشتہ مختلف امور کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جو اگلے تین دونوں میں حمتی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گی ۔حقیقی اسلام اور حقیقت اسلام کے فروغ کے لیے دن رات کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام دنیا میں پھیلنے کے لیے آیا ہے اور ان شاء اللہ اسلام عنقریب دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا۔یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ جامع مسجد الحسن اوراتحادامت اسلامک سنٹر جدید تقاضوں کے عین مطابق کام کرے گی اوراس ماڈرن مسجد اور مدرسہ کو کمیونٹی سنٹر کا درجہ دیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1